آن لائن الکہف برائے مستورات ایک تعلیمی و تدریسی ادارہ ہے جس کی بنیاد حضرت جی حافظ محمد ابراہیم نقشبندی مجددی دامت برکاتھم العالیہ خلیفۂ مجاز حضرت جی مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی دامت برکاتھم العالیہ نے رکھی ہے۔ یہ ادارہ الکہف ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام دنیا بھر کی خواتین کے لئے دینی خدمات سر انجام دے رہا ہے، ساتھ ساتھ وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے رجسٹرڈ بھی ہے۔
آن لائن سلسلے کی طرف بڑھنا بھی اللہ کریم کی جانب سے دل میں آیا وہ نیک خیال تھا جسے اب تو شرح صدر کے ساتھ کشف و الہام سے تعبیر کیا جا سکتا ہے اور وہ یہ کہ الکھف ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں کی بنیاد رکھنے کے بعد حضرت جی دامت برکاتہم کی فکر و توجہ ان ماؤں،بہنوں اور بیٹیوں کی تعلیم و تربیت کے لیے متفکر ہوئی جو دینی تعلیم کے حصول کی خواہاں تو ہیں لیکن گھر سے نکلنا مشکل ہے،قریب میں کوئی مستند دینی درسگاہ میسر نہیں،یا کسی ایسے ملک میں سکونت پذیر ہیں کہ علوم نبوت کے حصول سے محرومی ہے۔
لہٰذا، اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے، دنیا بھر سے ان طلباء کی دینی علم کی پیاس بجھانے کے لیے 2015 میں "ای آل کہف فار سسٹرز" نام کا ایک دینی اور تعلیمی پلیٹ فارم قائم کیا گیا۔
ابتداء مستورات کو جوڑنے کے لیے مختصر کورسز سے کی گئی، جس کی مقبولیت اور طالبات کے ذوق و شوق اور دلچسپی کے باعث اللہ کریم کی مدد و نصرت سے اگلے ہی سال درسِ نظامی (چھ سالہ کورس) کی ابتداء کر دی گئی۔
مگر بصد افسوس ابتداءً وہ کامیابی مقدر نہ ہوئی جو الکھف ایجوکیشنل سسٹم کے دیگر شعبوں کو حاصل تھی جس کی بڑی وجہ شائد انٹرنیٹ کے مثبت استعمال کی طرف مذہبی طبقے کے عمومی رجحان کا نہ ہونا تھا اور انٹرنیٹ سے علم دین کی شمعیں روشن کرنا قریب ناممکن سمجھا جارہا تھا اور انٹرنیٹ کی برائیاں غالب سمجھیں جا رہی تھی،لیکن گزرتے وقت نے یہ ثابت کردیا کہ لوہا لوہے کو کاٹتا ہے اور انٹرنیٹ کو ہی ذریعۂ تعلیم بنا کر اس فتنے کے خلاف اسے ہی استعمال کیا جانا مناسب معلوم ہوا اور الحمدللہ تجربہ کامیاب بھی رہا۔۔۔
"اگر آپ رکے رہیں تو بستیوں میں کوئی راستہ نہیں ہوتا، لیکن اگر آپ آگے بڑھیں تو پانیوں میں بھی راستے مل جاتے ہیں۔"
حضرت جی اور اماں جان (رقیہ باجی جان) نے اس نظام کو وسیع نظر کے ساتھ عالمی سطح پر متعارف کرایا۔ تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے بہترین، تجربہ کار، اور تربیت یافتہ اساتذہ کا انتخاب کیا گیا، اور موجودہ دور کی جدید ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے کا موقع دیا گیا۔
اگر آپ کو قرآن اور اسلام کی تعلیمات حاصل کرنے کے لئے ایک انسٹی ٹیوٹ کی تلاش ہے ، تو اب آپ فکر مند نہ ہوں کیونکہ ای الکہف دنیا کے کسی بھی حصے میں رہنے والے بچوں اور بڑوں کے لئے قرآن اور اسلامی تعلیمات حاصل کرنے کا بڑا موقع فراہم کر رہا ہے۔ جیسا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، "تم میں سے بہترین وہ ہیں جو قرآن سیکھے ہیں اور سکھائے " (صحیح البخاری)۔ لہذا، ای الکہف کا مقصد اسلام کی روشنی پھیلانا اور اللہ تعالی کی ہدایات، حدیث اور سنت کے مطابق اسلامی علوم فراہم کرنا ہے۔ ہم دونوں طرح مقامی اور آن لائن کورسز فراہم کرتے ہیں۔
الکہف فار سسٹرز کا مقصد نہ صرف دینی تعلیم کا فروغ ہے بلکہ فرداً فرداً ایک ایک طالبہ کی تربیت پر اجتماعی و انفرادی طور پر توجہ دینا بھی خصوصی مقاصد میں شامل ہے، جس کے حصول کے لئے معلمات و انتظامیہ کو طالبات سے نظام الاوقات کے علاوہ بھی جڑے رہنے کیلئے تاکید کی جاتی ہے اور نظم بھی بنایا جاتا ہے۔۔۔
الکہف فار سسٹرزکا تعلیمی نظم دراصل گھریلو اور کسی بھی طور مصروف خواتین کے لیے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ آن سائٹ اداروں کی اہمیت و ضرورت برقرار رہے اور مصروف خواتین کو آن لائن تعلیمی سلسلے سے جوڑا جا سکے تاکہ یہ مستورات بھی دینی تعلیم کے زیور سے آراستہ و پیراستہ رہیں اور تعلیمی سرگرمیوں سے محروم نہ رہیں یہی وجہ ہے کہ جو طالبات کسی بھی سبب Live Classes نہ لے سکیں تو ان طالبات کیلئے Recording کی سہولت کا از حد اہتمام سے نظم بنایا گیا ہے تاکہ اپنے فرصت کے اوقات میں ریکارڈنگ سن سکیں اور طالبات اپنے تفویض کردہ واجبات مکمل کر سکیں ساتھ ساتھ طالبات، معلمات سے کسی بھی وقت تعلیم سے متعلقہ سوال و جواب اور دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی انتہائی آسان اور سہولت سے ممکن بنایا گیا ہے۔
راغت اور تکمیل کے بعد بھی ان طالبات کی مصروفیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان تمامی طالبات کو ادارے کے ساتھ جڑے رہنے کے لیے ادارے کی ایک بہت ہی اہم حکمت عملی ہے جو جامعہ کے نظم کو دیگر تمام اداروں سے ممتاز بناتی ہے
ہمارا وژن اسلامی اقدار پر مبنی ایک ایسی کمیونٹی کو فروغ دینا ہے، جہاں ہر عمل اللہ کی رضا کے حصول کے لیے ہو۔ اپنی خدمات کے ذریعے ہم بھائی چارہ، اخلاص اور قربانی کے جذبے کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ ہم خود کی تطہیر کو فروغ دیتے ہیں، تاکہ افراد روحانی اور اخلاقی طور پر ترقی کریں۔ ان اصولوں کو اپناتے ہوئے، ہم ایک مضبوط اور ہمدرد معاشرے کی تشکیل کی کوشش کرتے ہیں۔ بالآخر، ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنی تمام تر کوششوں کو اسلام کی تعلیمات کے مطابق ڈھال کر افراد اور کمیونٹی پر دیرپا اثر ڈالیں۔